سانحہ ڈنک: برمش بلوچ روبہ صحت،ہسپتال سے گھر منتقل

تربت(انتخاب نیوز) تربت ڈنک میں جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں گولی لگنے سے زخمی ہونے والی ننھی بچی برمش ہسپتال سے ڈسچارج ہوئی ہے۔ ننھی برمش کو تربت کے علاقے ڈنک میں جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں نے دوران چوری گولی مار کر زخمی کر دیا تھا جبکہ برمش بلوچ کی ماں ملک ناز کو مزاحمت کرنے پر گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا گولیوں کی آواز سن کے علاقے کے عوام نے چور کر پکڑ لیا تھا جس کے بعد انہیں پولیس کے حوالہ کیا گیا تھا جبکہ برمش کو وقت پر اسپتال پہنچائی گئی تھی جس سے معصوم برمش بچ گئی تھی۔ واضح رہے کہ برمش کو انصاف فراہم کرنے کیلئے بلوچستان بھر میں سول سوسائٹی طلباء تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے برمش کیلئے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ آج پنجگور،واشک،پسنی،دشت،خضدار نال، سمیت دیگر کئی علاقوں میں برمش کو انصاف فراہم کرنے کیلئے احتجاج کیا گیا۔ لوگ اپیل کر رہے ہیں کہ بلوچستان بھر میں جرائم پیشہ افراد نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جنہیں ختم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں