برمش کے 5سال تک تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

پنجگور: پنجگور الخدمت فاؤنڈیشن نے سانحہ ڈھنک کے زخمی معصوم بچی برمش کی پانچ سال تک تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا مولانا نورمحمد بلوچ نے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ڈھنک ایک دلخراش واقعہ ہے اور ساتھ میں پنجگور کے سینئر صحافی عبدالوحید بلوچ کے کمسن بیٹے کو زخمی کرنا بھی بڑی زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ ان واقعات کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن برمش کی پانچ سال تک تعلیمی اخراجات برداشت کرے گا اور عبدالوحید کے زخمی بیٹے سرتاج اور چوری کی واردات سے متاثرہ معزور محب اللہ کے لیے دس ہزار روپے امداد بھی فراہم کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں