خاتون جج دھمکی کیس ،عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کل تک معطل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جمعہ تک معطل کردیئے ۔جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے فیصلے پر سیشن کورٹ میں نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل نے توشہ خانہ کیس میں جاری وارنٹ کو معطل کرنے کا فیصلہ پڑھ کرسنایا، اور استدعا کی کہ عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ کومعطل کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جمعہ تک معطل کر دیئے ،ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان نے جمعہ تک سماعت ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں