بھارت،نریندر مودی نے اپنے دوست اڈانی کو بچانے کیلئے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا ، کانگریس

نئی د ہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میںاپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے بی جے پی کی زیر قیادت مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر اپنے دوست اڈانی کو بچانے کیلئے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ کانگریس کی قومی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے گوا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ راہول گاندھی کی نااہلی ایک سازش کا نتیجہ ہے تاہم کانگریس عوام کی آواز دبانے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دے گی ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت چوروں اور مالی اسکینڈلز کو بے نقاب کرنے کے لیے راہول گاندھی کوانتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے۔راہل گاندھی کی نااہلی کو "غیر جمہوری” قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ راہول کو کمزور کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈہ استعمال کریں گے لیکن ہم ملک میں جمہوریت بچانے کیلئے ان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے واضح کیاکہ راہل کی سزا 2 سال سے کم ہو سکتی تھی۔ لیکن انہیں اس لئے 2سال کی سزا سنائی گئی کیونکہ وہ انہیں ہر صورت میں پارلیمنٹ سے باہر رکھنا چاہتے تھے ۔کانگریس ترجمان نے کہاکہ بی جے پی راہل گاندھی کو پارلیمنٹ میں اڈانی میگا اسکینڈل کے بارے میں سوال پوچھنے پر اس انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔راہل گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران کہاتھا کہ اڈانی کی شیل کمپنیوں میں 20ہزارکروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہے اور سوال کیاتھا یہ کس کا پیسہ ہے؟ انہوں نے اڈانی کے ساتھ مودی کے تعلقات پر بھی سوال اٹھایا تھا۔ تاہم حکمران جماعت بی جے پی نے ان سوالات کاکوئی جواب نہیں دیا تھا ۔ڈاکٹر شمع محمد نے کہا کہ راہل گاندھی کو ایک سازش کے تحت لوک سبھا سے نااہل قرار دیا گیا اور اس کے پس پردہ جو جلد بازی کارفرماتھی وہ قوم دیکھ چکی ہے ۔گوا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر امیت پاٹکر اور میڈیا سیل کے چیئرمین امرناتھ پنجیکر بھی اس موقع پرموجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں