کورونا وائرس جھوٹ، جذبات کی بنیاد پر فیصلے کرنے والے غیر کے ہاتھوں میں استعمال ہوتے ہیں، مولانا شیرانی

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ حقائق کی بجائے محض جذبات اور واقعات کی بنیاد پر فیصلے کرنے والے ہمیشہ غیر کے ہاتھوں استعمال ہوتے ہیں،دنیا کی بااثر قوتیں جنگ کی پیاسی ہیں، لسانیت،فرقہ واریت اور دیگر ناموں سے لڑنے والی جنگ عالمی قوتوں کی ضرورت ہے، مسلمان ہوش کے ناخن لے کر ان کے مذموم عزائم کو سمجھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنما حاجی عبدالصادق نورزئی، حاجی عبدالصمد حقیار، حاجی سنگین خان کاسی، مولانا قدم جان، مولانا ابراہیم شاہ آغا، مولاناقاری حبیب اللہ اور دیگر پر مشتمل ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔مو لا نا محمد خان شیرا نی نے کہا کہ جھوٹ اکثریت کے بولنے سے سچ جبکہ سچ اقلیت کے بولنے سے جھوٹ ثابت نہیں ہوسکتی،کرونا وائرس عالمی جھوٹ ہے ہم نے شروع میں کہا کہ علما جذبات اور عالمی جھوٹ پر یقین کرنے کی بجائے حقائق کو سمجھے،جذباتی فیصلوں کے نتائج ہمیشہ نقصان دہ ثابت ہوئے ہیں علما کی حالیہ جذباتی فیصلوں کے نتائج مستقبل میں کچھ اچھے نہیں ہوں گے، کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن واقعے کے ردعمل میں مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ واقع انتہائی ظالمانہ وحشیانہ اور افسوسناک ہے واقعے میں ملوث وحشیوں کو عبرتناک سزا دی جائے مگر واقعہ کو لسانیت اور فرقہ واریت کا رنگ ہرگز نہ دیا جائے اس کا فائدہ دشمن اور نقصان اپنوں کو پہنچتا ہیں خطے کو فرقہ واریت اور لسانیت کی جنگ میں دھکیلنے کی پہلے بھی بہت سی کوششیں کی گئی ہے جنہیں ہم نے وحدت اور سیاسی بصیرت کے زریعے ناکام بنایا انہوں نے کہا کہ ظلم ظلم ہے ہمیں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے کسی قوم یا فرقے کے خلاف نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں