سیالکوٹ،دبئی جانے والے مسافر سے اڑھائی کروڑ مالیت کا سونا برآمد
سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پردبئی جانے والے ایک مسافر کے سامان سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا برآمد کرلیا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی شہری سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونا برآمد کیا گیا۔ غیر قانونی طور پر بھاری مقدار میں اسمگل کیا جانے والا سونا دبئی جانے والی فلائٹ کے مسافر قیصر رزاق کے دستی بیگ سے برآمد ہوا۔حکام کے مطابق سونے کی مالیت 90ہزار امریکی ڈالر(ڈھائی کروڑ روپے سے زائد)ہے۔ ملزم کا سامان اسکین ہوا تو اِس دوران چیکنگ کے بعد سونا قبضے میں لیا گیا۔ ملزم سونے سے متعلق کسی قسم کی قانونی دستاویز پیش نہیں کرسکا۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اینٹی اسمگلنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے عامر شفیق کو تفتیشی افسر مقرر کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load/Hide Comments


