سنجاوی میں ایک شخص قتل، دالبندین میں چوروں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

سنجاوی، چاغی (این این آئی) سنجاوی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق سنجاوی کے علا قے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مو لوی عارف دمڑ جاں بحق ہوگیا۔ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے کر دی گئی،لیویز کے مطابق نامعلوم افراد موٹر سائیکل نقدی بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔مزید کارروائی جاری ہے۔ دالبندین میں چوروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دالبندین سورگل کے علاقے میں چوروں کی فائرنگ سے شیر علی اور ساجد حسین زخمی ہو گئے دوسری جانب فیصل کالونی میں ایک حجام کے دوکان سے چوروں نے ڈوھونکی پمپ چوری کرکے فرار ہوگئے دالبندین شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی چوری کے وارداتوں سے عوام سخت پریشانی سے دوچار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں