جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوسکتا، اپنی سرزمین کیلئے اپنی جان دوں گا، ہدایت الرحمن
گوادر (آن لائن) حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ عوام مایوس نہ ہوں کامیابی ہماری ہے اور قیدسے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے اپنی سرزمین کے لئے میں اپنی جان دونگا لیکن کمپرومائز کسی بھی صورت نہیں کرونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کیا حق دو تحریک کے سربراہ مولاناہدایت الرحمان ساتھیوں سمیت سیشن کورٹ گوادر کی عدالت میں پیش ہوئے جج کی غیرموجودگی میں اگلی تاریخ دے دی گئی گوادر کے جوڈیشل لاک اپ میں پانی بند‘مولانا ہدایت الرحمان سمیت دوسرے قیدیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جوڈیشل لاک اپ میں وضو کے لیئے بھی پانی موجود نہیں ہے باربار بتادینے کے باوجود قیدیوں کو پانی مہیا نہیں کیا جارہا، عدالت میں پیشی کے وقت حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے بتایا کہ میں پریشان نہیں ہوں اور ہمارے حوصلے بھی بلند ہیں بلوچستان کے عوام مایوس نہ ہوں کامیابی ہماری ہے اور قیدسے میرے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ اپنے سرزمین کے لیئے میں اپنی جان دونگا لیکن کمپرومائز کسی بھی صورت نہیں کرونگا ۔