کوئٹہ ،جوائنٹ امن کمیٹی کے چیئرمین کا امیر دشتی تھانہ کے ڈی ایس پی سے ملاقات، علاقے کے امن وامان کے بارے آگاہ کیا

کوئٹہ (صاح نیوز)کوئٹہ جوائنٹ امن کمیٹی کے چیئرمین اسماعیل بنگلزئی ،حاجی فاروق یوسفزئی ،چوہدری شبیر احمد ،ملک اکرم اعوان حبیب خان ودیگر ممبران نے گزشتہ شب شہید امیر دشتی تھانہ کے ڈی ایس پی شوکت جدون اور ایس ایچ او نصیب اللہ ناصر سے علاقے کے امن امان کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کی جس میں گرلز ہائی سکول اور پرائمری گرلز سکول کے سامنے اوباش نوجوانوں کی اوارگی ،چوری ڈکیتی اور مکینوںکے گھروں کے پیچھے جگہ جگہ غیر متعلقہ افراد کے بلا وجہ بیٹھنے شورشرباء ( چیخ پکار ،گالم گلوچ )وغیرہ کی آوازیں اور موٹر سائیکل کے غیر معیاری(Silencer)سائلنسر استعمال سے مکینوں کی اذیت کے حوالے سے تھانے کو آگاہ کیا اکثر نبہیہ کرنے پر وہ لوگ سرکاری ادارے کانام ظاہر کے کرکے کام چلا لیتے ہیں۔اس حوالے سے ڈی ایس پی شوکت جدون نے خصوصی طور پرایس ایچ او نصیب اللہ ناصر کوہدایات جاری کرتے ھوئے امن کمیٹی سے بھر پور تعاون کا یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد ان تمام معاملات کو کنٹرول کرکے مکینوں کی شکایات کا ازلہ کیا جائیگا۔ ڈی ایسں پی نے امن کمیٹی کی جانب سے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ تو پولیس کا فرض عوام کی خدمت اور تحفظ فراہم کرنا ھے۔فرائض کی ادئیگی میں محکمہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاۓ گی اس موقع پرامن کمیٹی کے چیئرمین اسماعیل بنگلزئی ،حاجی فاروق یوسفزئی ،چوہدری شبیر احمد حبیب خان نے ڈی ایس پی تھانہ شہید امیر دشتی تھانہ کا شکریہ ادا کرتے ھوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتےھوئے کہا کہ پولیس کو امن کمیٹی اور علاقے کی پرامن عوام کا ساتھ اور علاقے کے امن اور تحفظ کے لیے غیر مشروط تعاون حاصل رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں