حب اور کراچی میں تیز آندھی نے تباھی مچادی خاتون سمیت 4جاں بحق متعدد زخمی

کراچی:آندھی کے باعث دیوار گرنے اور مختلف حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 18 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشن معمار فقیراگوٹھ کیقریب دیوارگرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2زخمی ہوئے ہیں۔ سعدی ٹاؤن میں مکان کی دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔تیسر ٹاؤن میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، گلشن معمارمیں گھرکی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے گزررہا ہے، گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے، شہر کے شمالی حصے میں تھنڈر اسٹارم سیلز بن گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی 54سے 74کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آندھی کے باعث حدنگاہ 1کلومیٹر ہوگئی تھی، عام دنوں میں حد نگاہ 5 سے 6کلو میٹر ہوتی ہے، مغربی سسٹم اور دن میں پڑنے والی گرمی اور نمی کا تناسب ملنے سے آندھی چلی۔ بجلی کی فراہمی معطل طوفانی ہواؤں کے بعد بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ صدر، گلستان جوہر، لیاری، اورنگی ٹاؤن، ملیر، نیوکراچی،کورنگی و دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ تیز ہوائیں چلنے کے بعد محکمہ موسمیات کے دفتر کی بجلی بھی معطل ہوگئی۔ نارتھ کراچی میں آندھی کے باعث گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں آندھی کے باعث دکانوں کے چھجے اور چھتیں گر گئیں۔ سرجانی اور بھینس کالونی میں باڑوں میں آگ لگ گئی سرجانی سیکٹر 9 میں بھینسوں کے باڑے میں آگ لگ گئی، فائر ٹینڈر کی 2 گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق بھینس کالونی میں بھی بھینسوں کے باڑوں میں آگ لگ گئی، بھینس کالونی میں آگ بجلی کے کنڈوں کے باعث آگ لگی۔ ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین نے بتایا کہ تیز ہواؤں کے باعث آگ بھوسے میں لگی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، 3 فائر ٹینڈر اور 5 واٹر ٹینکر آگ بجھانے میں مصروف ہیں، فائر بریگیڈ کو اسنارکلز کے لیے کہہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں