نواب ثناء اللہ خان زہری کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، ن لیگ

لسبیلہ:پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما میر زاہد زہری نے اپنے جاری بیان میں کہا کے گزشتہ دنوں جتک قبائل کے آپس کی رنجش کی وجہ کے ایک واقع رونما ہوا جس کے بعد سوشل میڈیا پر مخصوص ایجنڈے کے تحت نواب ثنااللہ خان زہری کی کردار کشی کی جاری ہے جبکہ نواب ثنااللہ خان زہری کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں یہ جتک قبائل کی آپس کی رنجشوں کا نتیجہ ہے اور نواب ثنا اللہ زہری نے اس سلسلے میں سردار محمد علی خان جتک سے رابطہ کیا اور کہا کہ اس طرح کا افسوس ناک واقعہ کا رونما ہونا قابل مذمت ہے اور نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ بہت جلد وطن واپس آکر اس معاملے کو خود دیکھونگامیرزائد زہری نے کہا کہ ہم ان تمام عناعر کو خبردار کرتے ہیں کہ نواب ثنا اللہ خان زہری کی کردار کشی بند کی جائے اور ہم جانثاران نواب ثنااللہ خان زہری نواب کے بارے میں بردشت نہیں کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں