اسلام آباد: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی اسلام آباد آمد

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی اسلام آباد آمد۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی صوبے کے مسائل پر وفاقی حکومت سے بات چیت کرنے کے لیے قائم بی اے پی کی کمیٹی کے ہمراہ وفاقی وزراء اور بعد ازاں وزیراعظم سے ملاقات کرینگے۔ وزیراعلی سے چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال سینیٹر انوارالحق کا کڑ صوبائی وزراء نورمحمد دمڑ مٹھا خان اراکین قومی اسمبلی سردار اسرار ترین اور نوبزادہ خالد مگسی کی ملاقات۔ وفاقی حکومت کے ساتھ بلوچستان کے جاری وفاقی منصوبوں کی سست روی نئے منصوبوں ڈیموں کی تعمیر بجلی اور گیس کے مسائل سمیت دیگر متعلقہ امور پر دو ٹوک موقف اختیار کر نے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور مشیر خزانہ حفیظ سے ملاقات کا ایجنڈہ طے ہوئے۔ملاقا ت میں وزرا نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر اور اراکین قومی اسمبلی صوبے کے موقف کو وفاقی سطح پر بھرپور طریقے سے پیش کرینگے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ متحد ہیں۔ بی اے پی اور اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی نے عزم کیا کہ پارٹی صدر کی گائیڈ لائن اور رہنمائی میں بلوچستان کے مسائل کے حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں