مستونگ اور حب میں سانحہ ڈنک کے خلاف مظاہرے ہوں گے

حب، مستونگ: مستونگ اور حب میں برمش کے حق میں اور سانحہ ڈنک کے خلاف مظاہرے ہوں گے، تفصیلات کے مطابق مستونگ میں برمش کے حق میں بلوچ طلبا نے برمش یکجہتی کمیٹی کے نام سے ایک احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طلبا نے تمام عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج میں اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ ملک ناز کے مجرموں کو سزا مل سکیں۔طلبا کی جانب سے شکایت کی گئی ہے کہ اسٹنٹ کمشنر مستونگ کی جانب سے کورونا کے نام احتجاج کو سپوتاز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب برمش کمیٹی حب نے اعلان کیا ہے کہ دوسری جانب برمش یکجہتی کمیٹی حب نے اعلان کیا ہے کہ جون 2020کوصبح 11بجےایک احتجاجی مظاہرہ بلدیہ ریسٹ ہاؤس حب کے سامنےکیا جائےگا۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج کا حصہ بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں