زمینداروں کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں،زمرک اچکزئی

قلات:صوبائی وزیر زراعت زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ زمینداروں کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں، ٹڈی دل کی وجہ سے نقصانات کا جائزہ لیکر نقصانات کے ازالے کیلئے حکومت اقدامات کریگی، محکمہ زراعت ٹڈی دل کے خلاف اسپرے مہم تیز کرے تاکہ مزید نقصانات سے بچایا جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ قلات کے موقع پر خبر رساں ادارے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی جی ایکسٹیشن مسعود احمد ڈی جی انجینئر سیلاجی دیگر ہمراہ تھے انہوں نے قلات کے مختلف ایریا مہلبی زاوہ و دیگر ایریاز میں ٹڈی دل کا حملہ اور زمینداروں کے نقصانات کا جائزہ لیا اور اسپرے کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات عزت نذیر بلوچ زمیندار کسان اتحاد کے صدر آغا لعل جان احمدزئی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یحیی بلوچ ڈی ڈی اے سید سکندر شاہ ڈی ڈی اے واٹر مینیجمنٹ شفیق احمد ڈی ڈی اے پی پی ناصر شاہ دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں