شاہد آفرید کاراشن،نوشکی کے عوام کی تذلیل کی گئی، اسٹیبلشمنٹ برابرکی شریک ہے، نیشنل پارٹی

نوشکی:نیشنل پارٹی نوشکی کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شاہد آفریدی کا نوشکی میں غریب لوگوں کو راشن کے نام پر پورا دن ذلیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور شاہد آفریدی کے اس غیر ضروری حرکت میں اسٹبلشمنٹ برابر کی شریکہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز نوشکی میں شاہد آفریدی کی جانب سے کچھ ناقص راشن تقسیم کیلئے نوشکی کے دور دراز کلیوں سے آنے والے خواتین اور مرد حضرات کو اس شدید گرمی میں ذلیل کیا گیا اور مذکورہ ناقص راشن کو بھی پسند نا پسند کے بنیاد پر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ عمران نیازی اور شاہد آفریدی کو ایک جگہ کرے لیکن یہ اس کی بھول ہے کہ اس ملک سے سیاسی جماعتیں ختم ہونگی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنے عوام کے دکھ درد کو محسوس کرتی ہیں بیان میں کہا گیا کہ کہ کسی اور چیز کو حاصل کرنے کے لئے دکھاوے کے لیے کچھ راشن تقسیم کرنے کے لئے بلوچستان کے غریب لوگوں کو پورا دن ذلیل کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں