نصیر آباد، ٹریفک حادثے میں3خواتین سمیت6افراد زخمی ہوئے

ڈیرہ مراد جمالی:نصیر آباد کے علاقے منگولی کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز نصیر آباد کے علاقے منگولی کے قریب قومی شاہراہ پر کوچ اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ میں سوار6 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیںزخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں