سانحہ ڈنک،ایک الائنس کی صورت میں مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے،ڈاکٹر حئی بلوچ

کوئٹہ:نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ سانحہ تربت واقعہ شرمناک اور ظالمانہ ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے سرکار کی سرپرستی میں مسلح گروہوں نے بلوچستان میں اس سے پہلے بھی نہ صرف چادر وچار دیواری کا تقدس پامالی پائوں تلے روندتے آرہے ہیں جمہوری مذہبی سیاسی جماعتوں کو ایک الائنس کی صورت میں مشترکہ جدوجہد کی اشد ضرورت ہے اگر ہم نے اپنی تاریخی ذمہ داری پوری نہیں کی تو آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی ان خیالات کااظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ تربت میں خاتون کوشہید اور بچی کو زخمی کیا ہے یہ شرمناک اور دردناک واقعہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے سرکار کی سرپرستی میں مسلح گروہوں نے بلوچستان میں اس سے پہلے بھی نہ صرف چادر وچار دیواری کا تقدس پامالی کرتے ہوئے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ تربت بلوچستان میں تشویشناک صورتحال سے بلوچستان کے نہتے معصوم بے گناہ شہری نہ صرف لاپتہ ہورہے ہیں بلکہ مسخ شدہ لاشیں بھی پھینکیں ہیں یہ بلوچستان کے عوام دانشور محنت کش ،پڑے لکھے طبقے اپنے حق وحاکمیت ،سائل وساحل کی جدوجہد کرنے کی وجہ سے مسلسل کئی سالوں سے یہ سزا دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پر تشدد ظالمانہ واقعات ،ریاستی دہشتگردی کی بد ترین مثال ہے اسی گھمبیر صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے جمہوری انداز میں تمام قوم پرست جمہوری مذہبی سیاسی جماعتوں کو ایک الائنس کی صورت میں مشترکہ جدوجہد کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہم اپنی تاریخی ذمہ داری پوری نہیں کی تو آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی ہم اپنے ننگ اور ناموس چادر اور چار دیواری کا تقدس اور ظلم جبر کے سامنے نہیں جھکے گے یہ ہماری تاریخی روایات ہیں اس کا پاسداری ہر حال میں بلا خوف وجھجک ،جدوجہد کا تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے اجتماعی کوششوں کو بار آور کرنے میں کوئی کسر نہیںچھوڑینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں