کٹ پتلی وزیراعظم جھوٹ کے پروجیکٹ سے عوام کو مزید گمراہ نہیں کرسکتے، علی مدد جتک

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر حاجی میر علی مدد جتک نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت کا وفاقی حکومت سے ناراضگی اور رویے پر احتجاج کااظہار کرنا وفاقی حکومت کی ناکامی،بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ جھوٹ کے سہارے بنائے گئے تبدیلی کی عمارت اب جلد گرنے والی ہے کٹ پتلی وزیراعظم جھوٹ کے پروجیکٹ سے عوام کو مزید گمراہ نہیں کرسکتا صوبہ کے سیاسی‘ مذہبی و قبائلی عمائدین سمیت عوام ملکر وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ کیساتھ روا رکھی جانے والی سوتیلی ماںکا سلوک کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگا کارکن دو ماہ میں حکومت جانے والی ہے لہٰذا الیکشن کی تیاری شروع کرلیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کا نظرانداز کرنے پر احتجاج کیا ان تمام تر ناانصافیوں اور سلیکٹڈ عمران خان کی حکومت کی ناکامی کا ایک سال قبل ہی کہہ دیا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے جائیں گے موجودہ کٹ پتلی حکومت صرف اور صرف ریاست مدینہ اور تبدیلی کا نعرہ تو لگا سکتے ہیں مگر ریاست مدینہ بنانا اور تبدیلی لانا ہر کسی کا کام نہیں ہے پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کی ترقی‘ خوشحالی‘ امن‘ بھائی چارگی اور عوام کے بنیادی حقوق کے لئے نہ صرف جدوجہد کی ہے بلکہ جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے ہیں تب ہی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا کٹ پتلی حکومت کو تو صرف اور صرف دوسروں پر تنقید کرنا آتا ہے کام کرنا ان کے بس کی بات نہیں پیپلزپارٹی نے موقع بھی دیا مگر عمران نیازی کی حکومت ڈلیور کرنا تو دور کی بات مایوسی‘ بربادی اور تباہی کے سوا اب تک کچھ نہیں دیا ہے لہٰذا بلوچستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں قبائلی عمائدین عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ اب مزید ملک کو نقصان سے بچانا ہوگا ورنہ کچھ عرصہ مزید عمران کو موقع دیا گیا تو ملک مزید بربادی اور تباہی سے دوچار ہوجائے گا ہمیں ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی جانب گامزن کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ کارکنان سے کہہ چکا ہے کہ اپنے اپنے حلقوں میں الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں کیونکہ موجودہ حکومت کے اب صرف اور صرف دوماہ رہ چکے ہیں موجودہ حکومت کو اب کوئی گھر جانے سے نہیں روک سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں