کراچی، لیاری میں فورسز کے چھاپے، 3 افراد کو حراست میں لے لیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں بلوچ اکثریتی علاقے لیاری سے اطلاعات ہیں کہ فورسز نے سرگوات کلری سے بابا مراد، وارث اور آصف نامی تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر بابا مراد کو حراست میں لیا، جہاں گھر والوں نے مزاحمت بھی کی، فورسز نے گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر مذکورہ شخص کو جبری گمشدکی کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں