پشاور ،پولیو ورکرز کی حفاظت کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو خالی خول دیئے جانے کا انکشاف
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دار الحکومت پشاور پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کو خالی خول دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیو ڈیوٹی کے لئے جانے والے پولیس اہلکاروں کے میگیزن چیک کرنے پر گولیوں میں سے خالی خول برآمد ہوئے۔پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اگرایمرجنسی ہوتو ہم فائرنگ کیسے کریں گے جبکہ آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہی خیبرپختونخوا پولیو کیس سامنے آگیا تھا، پولیو میں مبتلا بچے کا تعلق بنوں سے ہے، متاثرہ لڑکے کی عمر تین برس ہے۔
Load/Hide Comments


