خاران کے طلبہ کو تربیت کے علاوہ مالی امداد اور 70 فیصد ملازمتیں بھی فراہم کی جائیں گی،ثناء بلوچ
چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سیکرٹری کالجز حافظ عبدالماجد محمدحسنی کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر خاران پہنچ گئے خاران پہنچنے پر رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ کمشنر رخشان ڈویژن طارق رحمان بلوچ ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی خاران رائفلزکے کرنل زاہد خٹک نے چیف سیکرٹری بلوچستان کا خاران پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا، چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی نے ایم پی اے ثناءبلوچ کے ہمراہ گرلز ہاسٹل بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس، خاران ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی ایم پی اے ثناءبلوچ نے مختلف ترقیاتی میگامنصوبوں کے افتتاحی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران گرلز ہاسٹل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ہاسٹل میں ترقیاتی کام کو مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے صوبائی حکومت اور خاص وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کیڈٹ کالج کی جاری ترقیاتی منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے اور ٹریننگ سینٹر خاران کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے کہاکہ ہم نے یہاں پہلی ای کامرس ٹریننگ کا بھی انعقاد کیا بلوچستان کے طلباءو طالبات کو 22 سے زائد تجارتوں میں مفت تربیت فراہم کریں گے خصوصاً کان کنی، کمپیوٹر، ای کامرس، آٹو مکینکس، الیکٹریشن، بیوٹیش، ڈریس و دیگر شعبے شامل ہیں اس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے، ان میں صرف پانچ مہارتیں طالبات کے لیے ہیں، تربیت کے علاوہ طلباءکو مالی امداد اور کتابیں بھی فراہم کی جائیں گی پہلے سیشن میں کم از کم 50 فیصد گریجویٹس کو اور پھر آنے والے سالوں میں 70 فیصد نجی مارکیٹ میں ملازمتیں فراہم کرنا ہے ابتدائی طور پر سالانہ 400 طلباءکو مفت تربیت فراہم کریں گے اور بعد میں یہ تعداد 1350 سے تجاوز کر جائے گی پانچ سال میں یہ تعداد 4500 سے تجاوز کر جائے گی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ قانون کے تحت یہ تربیتی سینٹر چلایا جارہا ہے تربیتی سینٹر خاران کی کامیابی کے بعد اس کو مستقبل میں TVET یونیورسٹی بنائی جائے گی انہوں نے کہاکہ یہ سینٹر نہ صرف بلوچستان کے اندر ہنر مند لیبر فراہم کرے گا بلکہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کو بھی ہنر مند لیبر فراہم کرے گا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کو کامیاب بنانے میں سول سوسائٹی، سیاست دان اور نوجوان اپنا کردار ادا کریں سینٹر کی کامیابی بلوچستان اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا امید ہے کہ تعلیم فاو¿نڈیشن ہم سب کیلئے ایک روشن مثال قائم کریں گے اور ہنر مند بلوچستان کے ہمارے وڑن کو پورا کریں گے انہوں نے مزید کہاکہ کیڈٹ کالج خاران میں بلوچستان بھر سے بچے زیر تعلیم ہیں جو ملک و قوم کے سرمایہ ہیں پروجیکٹ ڈاریکٹر بلوچستان امتیاز احمد ب±زدار اسسٹنٹ کمشنر خاران امیتاز محفوظ بلوچ اے سی سر خاران رمضان اشتہاق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اِرشاد گولہ میر محمد ج±عمہ ک±بدانی حاجی رضا ساسولی کنٹریکٹر انجینئر ماجد بلوچ ایکسئین مواصلات عادل نصیر غلزئی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد انور گولہ ایکسئین پی ایچ ای نورالحق میروانی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید انورشاہ ایس ڈی او قاضی شہزادڈاکٹر شیر احمد بلوچ ڈاکٹر محبوب بلوچ ڈاکٹر اشرف بلوچ ڈویڑنل ڈاریکٹر پروفیسر نیک محمد بلوچ منظور احمد مینگل ریحان ملنگزئی سرور بلوچ مولانا فیض اللہ دیوبندی مولانا عظمت اللہ انقلابی مشتاق احمد ک±بدانی و دیگرسیاسی و قبائلی عمائدین کونسلران و خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔


