الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کو پشتونخواہ میپ کا چیئر مین قرار دیدیا
کوئٹہ:الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کے انتخاب کو درست قراردیتے ہوئے پشتونخواملی عوامی پارٹی خوشحال گروپ کی جانب سے دائردرخواستیں خارج کردیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فل ممبر بینچ نے پشتونخواملی عوامی پارٹی سے نکالے گئے افرادخوشحال خان گروپ کی طرف سے دائر کردہ کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس کو بے بنیاد قراردیا ۔ الیکشن کمیشن نے محمودخان اچکزئی کے انتخاب کو بھی درست قراردیا ،فل ممبر بینچ نے فیصلہ سنتاے ہوئے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نام،جھنڈے اور انتخابی نشان کو پارٹی ملکیت قراردیا ، الیکشن کمیشن نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جانب سے گزشتہ سال دسمبر میں کوئٹہ میں منعقد کی جانے والی گانگریس کو بھی درست قراردیاواضح رہے الیکشن کمیشن میں پشتونخواملی عوامی پارٹی خوشحال گروپ کی جانب سے محمد مختار سینٹرل جنرل سیکرٹری اور رضا محمد رضا سینٹرل انفارمیشن سیکرٹری نے درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں پشتونخواملی عوامی پارٹی میں تقسیم کے بعد ایک دھڑے نے عثمان خان کاکڑ مرحوم کے بیٹے خوشحال خان کاکڑ کو پارٹی کا چیئرمین منتخب کردیا تھا اور دعوی کیا تھا کہ پارٹی کا نام اور نشان ان کی ملکیت ہے۔


