بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں 20 اپریل تک بارش کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں میں 20 اپریل تک بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کیعلاقے چترال، دیر، سوات، کرم اور خیبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، مستونگ، قلات، نوشکی اور خاران میں گرج چمک آندھی اورتیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور بارش کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں