خضدار میں ٹریفک حادثہ، 5 پولیس اہلکار جاں بحق

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار کے علاقے سوراب میں ٹریفک حادثے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق، تین کی حالت نازک ہے۔ اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے سوراب میں پولیس اہلکار ٹریننگ کے بعد کوئٹہ سے حب جارہے تھے کہ وڈھ میں حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں