حکومت کا بین الاقوامی تجربے کا حامل چیف اکانومسٹ لانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ملکی معیشت اور ترقی کی منصوبہ بندی کے لیے بین الااقوامی تجربیکا حامل چیف اکانومسٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت منصوبہ بندی کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف اکانومسٹ کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل منظور کرایا گیا ہے اور چیف اکانومسٹ کے لیے ایم پی1کو اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل سے بدلنیکی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف اکانومسٹ کو اسپیشل پروفیشنل اسکیل کے تحت بھاری مشاہرہ دیا جائیگا جب کہ چیف اکانومسٹ کو وفاقی وزارت منصوبہ بندی میں تعینات کیا جائے گا۔چیف اکانومسٹ کیانتخاب کے لیے عالمی اخبارات میں اشتہار دیکرمسابقتی عمل سے تعیناتی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں