قلات پولیس نے دوموٹرسائیکل چوروں کو گرفتارکرلیا‘دومسروقہ سائیکل برآمد

قلات: قلات پولیس کی بڑی کاروائی موٹرسائیکل چھینے والے بین الصوبائی گروہ کے دو اہم موٹر سائیکل سنیچرسمیت تین چور گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی دو موٹرسائیکلیں بھی برآمد ملزمان نے پندرہ موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کرنے کا بھی اعتراف کر لیا ہے دو اہم چور پہلے سے موٹر سائیکل چھیننے کی مقدمے میں سزایافتہ بھی ہیں ان خیا لات کا اظہار ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوائی نے پولیس تھانہ قلات میں گرفتار ملزمان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل منظورا حمد مینگل ایس ایچ او حبیب نیچاری ایڈیشنل ایس ایچ او نزیر احمد عمرانی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ قلات پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ قلات پولیس کو بکری چوری کی کیس میں مطلوب ملزم ایک خفیہ مقام پر چھپا ہوا ہے جس پر ایس ایس پی عبدالحق بلوچ کی خصوصی ہدایت پر پورے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی اور پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزم محمدعبدالرحیم عرف شکار قوم سمالانی سکنہ توک کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک چھینی گئی 125 ہنڈا موٹر سائیکل برآمد کر لیا ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا چودہ مئی 2020 کو جامع مسجد مرکز اسلامی کے احاطہ سے مو ٹر سائیکل چوری کیا تھاجبکہ ملزم کی نشاندھی پر ملزم کے ساتھی ابراہیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک سی ڈی مو ٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا جسے سی پی ایل سی کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ موٹر سائیکل چودہ نومبر 2018 کو نیوٹاؤن کراچی سے چوری گیا گیا ہیں جس کا 247/2018 ایف آئی آر درج کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ملزمان 2014 میں قادر نامی شخص سے نیچارہ روڈ پرگن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی تھی اور اس کیس میں سزا یافتہ ہیں جبکہ تیسری کاروائی میں ایک اور چور ملزم لعل محمد لانگو کو ماسٹر چابی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیاا نہوں نے کہا کہ ملزم عبدالرحیم عرف شکار نے اپنی سربراہی میں ایک شکار گینگ بنایا تھا جو کہ اندرون بلوچستان قلات خضدار جھل مگسی گنداوہ بھاگ اور سندھ سے مو سائیکل چوری کر کے یہاں سے وہاں اور وہاں سے یہاں لے جاتے تھے انہوں نے کہا کہ ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات در ج کر کے قلات پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں