تفتان، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹس اور دکانیں سیل

تفتان ( نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث کا تفتان بازار کا تفصیلی دورہ کرکے ایس او پیز کاجائزہ لیکرکورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد ریسٹورنٹ اور دکانیں سیل کردی گئی تفصیلات کے مطابق دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ تفتان کے تمام دکانداروں کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ ایس او پیز پر عمل پھیرا رہے دکانوں میں سینٹائزر پانی صابن رکھے تاکہ گاہک آکر استعمال کرے دکاندار ماسک دستانے پہنا کرے کسٹمرز کے درمیان سماجی فاصلے رکھے چار سے زیادہ بندے دکانوں پر نہ چھوڑے بغیر ماسک کسی کو دکان کے اندر آنے نہ دیں صفائی کا خیال رکھے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہوگی
Load/Hide Comments