سانحہ ڈنک کیخلاف ماشکیل میں احتجاجی ریلی

ماشکیل :سانحہ ڈنک تربت کے خلاف ماشکیل یوتھ ولینڑز کی جانب سے فٹبال گراونڈ سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب ماشکیل میں احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی مظاہرے میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پرمش بلوچ کو انصاف دو اور واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی کلمات درج تھے۔ ریلی سے چیئرمین الطاف بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کیچ تربت ڈھنک میں ڈاکوں نے گھر میں گھس کر بلوچ خاتون کو شہید اور اسکے معصوم بچی برمش کو شدید زخمی کیا اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا نئی بات نہیں ہر وقت مختلف ادوار میں مختلف طریقوں سے چادر و چاردیواری کی تقدس کو پامال کیا جاتا رہا ہیں اس طرح کے بزدلانہ حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے معصوم برمش اور اسکے شہید والدہ کو انصاف دلایا جائے اور اس واقعے کی اعلی سطح پر انکوائری کیا جائے اور اصل ملزمان کو فوری گرفتاری کر لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں