اسٹیل مل ملازمین کی برطرفی کا معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ نے اسٹیل مل ملازمین کی ملازمت سے برطرفی کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے اسٹیل مل ملازمین کی برطرفی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کرکے اسٹیل مل ملازمین کو فارغ کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اسٹیل مل چلا کر دکھائیں گے مگر اب عمران خان کا وہ وعدہ کہاں گیا۔مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر راجا ظفر الحق نے کہا کہ اسٹیل مل سے متعلق معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے، جس پر چیئرمین سینیٹ نے اسٹیل مل ملازمین کی ملازمت سے برطرفی کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔چیئرمین سینیٹ نے ہدایت دی کہ کمیٹی 8 جون تک سفارشات مکمل کرے اور دس روز کے اندر ایوان میں پیش کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں