پیٹرول سبسڈی سکیم، حکومت آئی ایم ایف کے سامنے ڈٹ گئی

اسلام آباد :حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کو پیٹرول سبسڈی ختم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود سمری پیش کر دی۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی کاروں کے مالکان کو ریلیف دینے کیلیے امیر طبقے سے 75 روپے فی لیٹر اضافی وصول کرکے پیکیج متعارف کرانے کی سمری پیش کر دی۔پٹرولیم ڈویڑن نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی منظوری کیلیے سمری بھیج دی ہے۔ سمری کے مطابق حکومت نے ان صارفین سے 75 روپے فی لیٹر تک اضافی وصول کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔خیال رہے کہ فروری میں وزیر اعظم نے موٹرسائیکل سواروں اور 800 سی سی تک کے کار مالکان کو ریلیف دینے کیلئے 800 سی سی سے اوپر کی گاڑیاں رکھنے والے امیر طبقے سے 50 روپے فی لٹر زیادہ وصول کر کے پیٹرول پر سبسڈی دینے کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں