نوازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں میاں نواز شریف کی صاحبزادی، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان اور نواز شریف کی ملاقات مثبت رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے میاں محمد نواز شریف نے مریم نواز، محمد جنید صفدر، حسن نواز، حسین نواز، زید حسین نواز اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔
Load/Hide Comments


