حب میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی، درجنوں بچے متاثر، بیشتر کی حالت نازک
حب ( نمائندہ انتخاب )ضلع حب کی تحصیل لوہی میں خسرہ کی وبا پھیل گئی ،خسرہ سے درجنوں بچے متاثر، بیشتر کی حالت نازک، محکمہ صحت لسبیلہ اور پی پی ایچ آئی لسبیلہ کی مشترکہ ٹیم امداد کیلئے لوہی روانہ ہوگئی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل سے 295 کلومیٹر دور ضلع حب کی تحصیل دریجی کی یوسی لوہی کے علاقے یوسف گوٹھ، خدا داد گوٹھ، عبدالحکیم گوٹھ، بھائی خان گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں خسرہ کی وبا پھیل گئی جس سے درجنوں بچے متاثر ہوگئے جن میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت لسبیلہ اور پی پی ایچ آئی لسبیلہ نے مشترکہ میڈیکل ٹیم ڈپٹی DHO لسبیلہ و حب ڈاکٹر منصور، PPHI لسبیلہ کے M&E آفیسر عمران ستار کھوسہ، ADHO حب ڈاکٹر شوکت جلبانی کی سربراہی میں تشکیل دیکر ادویات کے ساتھ لوہی کیلئے روانہ کردی ہے۔


