جمہوری جدو جہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے، غلام نبی مری کی پارٹی رہنماکے گھر میں کفن پھینکنے کی مذمت

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں بی این پی خضدار کے ضلعی سینئر نائب صدر شفیق الرحمن ساسولی کو ٹیلیفون کے ذریعے انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دینے اور گزشتہ رات ان کے گھر میں کفن پھینکنے کی اس بزدلانہ حرکت وغیر جمہوری روش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ آج کے اس نام نہاد جمہوری دور حکومت میں بھی حقیقی سیاسی کارکنوں کودیوار سے لگانے ،خوف وہراس ،دھونس دھمکیوں اور اوچھے منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے سے انہیں راستے سے ہٹانے کی مذموم کوشش اور سازش اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ آج بھی صوبے میں غیر جمہوری قوتیں بی این پی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت اور پذیر آئی سے بوکھلاہٹ کاشکار ہیں ،انہوں نے کہاکہ شفیق الرحمن ساسولی ایک فعال اور متحرک سیاسی رہنماء کی حیثیت سے خضدار میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں سمیت سماجی،قبائلی اور دیگر امور کو بہتر انداز میں عملی جدوجہد اور بصیرت کے ذریعے مثبت انداز میں آگے بڑھتے ہوئے عوامی حقوق کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اور نادہندہ قوتوں کو یہ عمل ناگوار گزررہی ہے وہ ایک بار پھر خضدار میں بلوچ عوام کی حقیقی حقوق کی نمائندہ جماعت اور یہاں کے عوام کی ننگ وناموس ،حق واختیار ،چادر وچاردیواری کی حفاظت کرنے والے جماعت بی این پی کو زیر کرنے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ وہ سیاسی اور جمہوری طور پر بی این پی کے سیاسی نظریاتی ،فکری ،نہتے کارکنوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور اخلاقی جرأت نہیں رکھتے وہ منفی وبزدلانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے سے اپنے عوام دشمن عزائم کی تکمیل اور گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کی تگ ودوڑ میں مصروف ہیں کیونکہ وہ عوامی سطح پر مکمل طورپر مسترد ہوچکے ہیں اور عوام انہیں اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ خوف وہراس ،بھتہ خوری ،لوٹ مار ان کا شیوہ رہاہے اور حقیقی ،سیاسی کارکنوں کی جدوجہد سے خوف زدہ ہیں ،بی این پی کسی بھی صورت میں بلوچستانی عوام کے غضب شدہ قومی حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کریگی اور نہ ہی ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں کے سامنے خاموشی اختیار کرکے سیاسی وجمہوری جدوجہد سے دستبردار ہونگے بلکہ ہرسطح پر اپنے عوام ،صوبے کے ساحل وسائل ،مال کی ہر طرح سے دفاع کرینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں