ایم پی اے خاران کے فنڈز فائدہ کی بجائے نقصان کے لیے خرچ ہو رہے ہیں،جنرل قادر بلوچ

خاران:پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبای صدر و سابق وفاقی وزیر جنرل ر وزیر عبدالقادر بلوچ نے خاران ہاوس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ خاران میں جو پانی محکمہ پبلک ہیلتھ عوام کو مہیا کرریا ہے یہ نہ صرف پینے کے قابل نہیں بلکہ مضہر صحت اور عوام کے قیمتی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔اور اس سے کرونا سے زیادہ خطرناک وبای امراض کا شدید خطرہ موجود ہے۔ خاران شہر کے لے ایم پی اے صاحب نے بجٹ میں جو 20 کروڑ روپے پانی فراہمی کیلے مختص کی ہے یہ ان منصوبوں پر خرچ ہورہے ہیں جن سے عوام کو فاہدہ ہونے کی بجاے جان کا نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ بناپ پروجیکٹ کی کامیابی اس کی بہترین ضمانت ہوگی۔ ضرورت اس امر کی ہے یہی رقم بناپ پروجیکٹ پر خرچ کرکے اسی منصوبے کو وسعت دی جائے انہوں نے کہا کہ سابقہ کمشنر صاحب سے اس حوالے سے میری بات بھی ہوی تھی انہوں نے میرے خدشات و تحفظات پر عمل کرتے ہوے موجودہ پانی جو شہری استعمال کررہے ہیں باقاعدہ طور پر لیبارٹری کروای رپورٹ کے مطابق جو نتیجہ برآمد ہوا عین میرے خدشات وتحفظات کی ترجمانی ہوئی لہذا سیاست سے بالاتر ہو کر اس اہم مسلہ ہر توجہ کی ضرورت ہے میں ایم این اے ایم پی اے اور خاران سے تعلق رکھنے والے تمام سیاست دانوں میر متعبرین بشمول میڈیا اور تمام فکر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس اہم مسلہ پر توجہ دے کر احسن اقدام کریں میں اور میری پارٹی ان کے شانہ بشانہ رہے گی۔انہوں نے تربت واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوے کہا کہ انتہای افسوس ناک واقعہ ہے۔ جو بلوچ معاشرہ پر گہرے اثرات مرتب کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں