مند میں بھی برمش کے حق میں احتجاجی ریلی۔

مند: تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر مند میں بھی برمش کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مند میں سول سوسائٹی کیجانب سے سانحہ ڈھنک کیخلاف عبداللہ میر اور کیپٹن ادھم کی سربراہی میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں تمام مکتبِ فکر کے لوگوں نے شرکت کی،

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے جن پر شہید ملک ناز کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے اور برمش کو انصاف دینے کیساتھ ساتھ مسلح جتوں کو ختم کرنے کے لیے بھی مختلف نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کرتےہوئے بلوچستان میں اسلحہ کلچر کو ختم کرنے اور عوام کی تحفظ یقینی بنانے کیلئے شدید نعرہ بازی کی۔
واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں برمش کیلئے احتجاجی سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں