الیکشن کمیشن نے مفتی عبدالشکور کے انتقال کے بعد این اے 51 کی نشست خالی قرار دیدی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور کے انتقال کے بعد این اے 51 کی نشست خالی قرار دے دی۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد این اے 51 کی نشست کو خالی قرار دیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 چار کے تحت خالی نشست پر ضمنی الیکشن نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ جمعیت علما اسلام کے رہنما اور وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور16 اپریل کو اسلام آباد میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان کی گاڑی کو تیزرفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں مفتی عبدالشکورموقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments


