بلوچستان کی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریکر سسٹم کو فعال رکھا جائےگا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ

کوئٹہ (یو این اے) صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد اسلم بلوچ کی زیر صدارت لانگ روٹ کوچز میں ٹریکر سسٹم کی فعالی اور قومی شاہراہوں پر روڈ سیفٹی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ منوراحمد مگسی، سیکرٹری پرونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان ظفر اقبال بلوچ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ منظور احمد ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سبی ڈویڑن علی شاہ عباسی، منیجر ٹریکٹر کمپنی محمد یاسر، نمائندہ سیکرٹری آر ٹی اے قلات ڈویڑن عنایت اللہ جاموٹ اور دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔اس سلسلے میں آر ٹی ایز کو ہدایت کی کہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریکر سسٹم کو فعال رکھنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ٹرانسپورٹ کمپنی سیل اور روٹ پرمٹ معطل کیا جائے گا۔اس کے علاو ہ دوران چیکنگ پبلک گاڈیوں میں اضافی پیٹرول ٹینکی،فوگ لائٹس، بعض گاڈی ڈرائیورز بغیر PSV لائسنس،پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں۔اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ لانگ روٹس پر اکثر کوچز میں ٹریکر نصب ہیں انہیں فعال نہیں رکھا جاتا۔اس سلسلے میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ہائی کورٹ بلوچستان اور صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ٹریکر سسٹم فعال نہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ جبکہ پبلک گاڈیوں سے اضافی پیٹرول ٹینکی اور فوگ لائٹس اتار دیں۔ ڈرائیوروں کو لائسنس، روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھنے اور ٹریکر سسٹم فعال رکھنے کا پابند کریں۔انہوں نے کہاکہ قومی شاہراہوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور ٹریفک سیفٹی قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گاڈی بند اور پرمٹ کینسل کیا جائے۔لہذا تمام ٹرانسپورٹرز عوام کے تحفظ اور حادثات کی روک تھام کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان کی جانب سے سیکرٹری آر ٹی ایز عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاسوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں