پاکستان میں صورتحال تشویشناک ہوچکی، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوشش کروں گا، اسپیکر بلوچستان اسمبلی
کوئٹہ : اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفاد کو سب سے پہلے سامنے رکھنا ضروری ہے، پاکستان میں صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوچکی ہے جس کا نقصان ہم سب کو اٹھانا پڑ رہا ہے ،موجود ہ صوتحال کی بہتری کے لئے تاخیرکئے بغیر چیئرمین سینٹ ،اسپیکرقومی اسمبلی سمیت صوبوں کے اسپیکرز کواپنا کر دار ادا کرنا ہوگا، سیا سی کشید گی کے خاتمے میں اپنا کر دار ادا کر نے کے لئے اسلام آباد جا رہا ہوں ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز صحا فیوں کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال ملک کے لئے نقصان دہ ہے پاکستان ہرچیزپرمقدم ہے اس لئے سب سے پہلے پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھنا پڑے گا۔ میر جان محمد جمالی نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم اورہماری سیاست ہے چیئرمین سینٹ ،اسپیکرقومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو صورتحال کی بہتری کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینٹ ، اسپیکرقومی اسمبلی سے حالات کی بہتری کے لئے کر دار ادا کرنے کے حوالے سے بات چیت کے لئے اسلام آباد جارہاہوں چیئرمین سینٹ، اسپیکرقومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز اسمبلیوں کے کسٹوڈین ہوتے ہیں کشیدگی کے خاتمے کے لئے چیئرمین سینٹ اسپیکر زکو ملکرکسی تاخیرکے بغیراپناکرداراداکرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جب کوئی اسمبلی کا اسپیکریا چیئرمین ہوتا ہے تو وہ پارٹی سے بالاتر ہوتا ہے۔


