سپریم کورٹ کی سیکورٹی سے متعلق اجلاس میں پولیس کی عدم شرکت

اسلام آباد:پی ڈی ایم کی طرف سے15 مئی کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کی کا ل کے پیش نظر رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے طلب کردہ سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں وفاقی پولیس افسران شریک نہیں ہوئے ۔،رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے ذمہ دار پولیس افسران کے نہ آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو پیر کے دن عدالت عظمی کے باہر سیکورٹی پلان اور انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔ تفصیل کے مطابق ہفتہ کو رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کے باہر متوقع احتجاجی دھرنے پر حکمت عملی کی مرتبی کیلئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، اے آئی جی اسپیشل برانچ اسلام آباد،ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی آپریشن سمیت دیگر زمہ داران کو طلب کیا تھا۔رجسٹرار آفس کی طرف سے اسلام آباد انتظامیہ و پولیس سے سیکورٹی پلان اور انتظامات سے متعلق بریفننگز طلب کی گئی تھیں۔ اس سیکیورٹی اجلاس میں طلب کئے جانے کے باوجود وفاقی پولیس کا کوئی ذمہ دار شریک نہیں ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پی ڈی ایم کے احتجاجی دھرنے کی طوالت کی صورت میں ججز کے سپریم کورٹ میں متبادل داخلے و اخراج کے معاملہ ہر بھی غور کیا جانا تھا۔ واضح رہے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج اور دھرنے کی کال دے رکھی ھے۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام کو سوموار کے دن عدالت عظمی کے باہر سیکورٹی پلان اور انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سیکیورٹی اجلاس میں شرکت کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سپریم کورٹ واپس روانہ ہو گئے ہیں ۔سپریم کورٹ میں پیر کو انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نظر ثانی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں