اردن، دو دنوں میں ٹریفک حادثات سے 100 افراد ہلاک

عمان (این این آئی)اردن میں گذشتہ دو روز میں سڑکوں پر ہونے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں کم سے کم 100 افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسری طرف شہری ٹریفک حادثات کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کی طرف سے ٹریفک قوانین سخت کرنے اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر جرمانہ بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں میں اردنی حکام کے لیے ٹریفک حادثات ایک بڑا مسئلہ رہا ہے، کیونکہ ان کی وجہ سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں کئی ہولناک ٹریفک حادثات رونما ہوئے ہیں، جن میں سے ایک بحیرہ مردار کے قریب لوہے سے لدے ٹرالر کا حادثہ ہے جو 14 گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں 12 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ سنہ 2016 کے بعد ٹریفک سے متعلق قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی تاہم حالیہ عرصے کے دوران ٹریفک کے بڑھتے حادثات کی وجہ سے ٹریفک قوانین میں ترمیم کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ اردن میں اگرچہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے مگراس کی خلاف ورزی کا جرمانہ پوری دنیا میں سب سے کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں