عمران خان را کا ایجنٹ ہے، تحریک انصاف پر پابندی عائد کی جائے، ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ :ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے تحریک انصاف پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ عمران خان را کے ایجنڈ ہیں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ہمیں قانون کا احترام کرنا چاہیے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی سے گریز کرنا چاہیے پی ٹی آئی اور اس کے حواریوں کی جانب سے 9مئی کو جو حالا ت پیدا کئے گئے اس پر بھارتی میڈیا لڈیاں ڈالتا رہا ملکی میڈیا کو مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ملک اور اداروں کے امیج کو بہتر بنانا چاہیئے یہ بات انہوں نے پیر کو وزیر اعلیٰ ہاﺅس کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہی فرح عظیم شاہ نے کہا کہ9 مئی اور اسکے بعد کے حالات پر بھارتی میڈیا پر لڈیاں ڈالی گئیں لیکن فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنا غلط فہمی ہے جس میں ملک دشمن عناصر کو ناکامی ہوئی کیونکہ فوج کی جڑیں عوام میں موجود ہیں‘ فوج اصل میں وفاق کی علامت ہے یہی وجہ ہے کہ پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ میں سلام پیش کرتی ہوں بلوچستان کے عوام کوجو فوج کے خلاف کسی بھی پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بنے عمران خان کو پاکستانی ہونے کا حق حاصل نہیں 9مئی کے واقعات کے بعد انہوں نے پاکستانی ہونے کا حق کھو دیا ہے عمران خان اگر دنیا میں پہچانے جاتے ہیں تو اس کی وجہ پاکستان ہے پاکستان بھرسے پنجاب خیبرپختونخواہ ‘ سندھ ‘ بلوچستان اور دیگر علاقوں سے بلارنگ و نسل لوگ فوج میں بھرتی ہو کر ملک اور قوم کا دفاع کرنے کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس میں بلاتفریق تمام مذاہب اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں فوج نے تخریب کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹ کر وطن عزیز میں امن کے قیام کو یقینی بنایا ہے گزشتہ دنوں تخریب کارانہ واقعہ میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے خود آپریشن کی نگرانی کی اور اپنے لوگ.ں کو تخریب کاروں سے محفوظ بنا کر انہیں ان کے منتقی انجام تک پہنچایا ہے جس طرح قوم کے بہادر سپوت جنرل فیصل نصیر کیخلاف ان کی کردار کشی کی جارہی ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ انہوں نے بلوچستان میں بھارت کی جانب سے تخریبی کارروائیوں میں ملوث کلبھوشن یادو اور ان کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر قلعہ قمع کیا، شرپسند عناصر اپنے گھناﺅنے مقاصد کوحاصل کرنے کے لئے فوج اور ملک کے خلاف سازشیں کررہے ہیں جس میں انہیں ہر موقعے پر ناکامی ہو گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت صوبائی وزراءاور کوآرڈینیٹرز نے ہمیشہ فوج کے خلاف کی جانے والی ہرزاہ سرائی کے خلاف آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں