بنوں اورراجن پورمیں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد قتل

راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے ضلع راجن پور میں پرانی دشمنی پر ایک ہی گھر کے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا،جبکہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں جائیداد کے تنازع نے 3 افراد کی جان لے لی۔راجن پور کے علاقے کوٹلہ قائم میں پرانی دشمنی پر ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔علاقہ ڈی ایس پی کے مطابق ملزمان نے گھر پر سوئے ہوئے 4 افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ باآسانی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے قتل ہونے والوں میں باپ، 2 بیٹے اور 1 بیٹی شامل ہے۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ ادھر آئی جی پنجاب نے کوٹلہ میں فائرنگ کے واقعے کی آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ ادھر بنوں کے علاقے شمسی خیل میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ علاقہ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں جائیداد کا تنازع ہے جس پر فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے تینوں لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں