عمران ریاض کو 22 مئی تک بازیاب کروا کر پیش کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ

لاہور (انتخاب نیوز) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر محمد بھٹی نے پنجاب پولیس کو اینکرپرسن عمران ریاض خان کو 22 مئی (پیر) تک بازیاب کروا کر ہر صورت میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر محمد بھٹی نے اینکرپرسن عمران ریاض کے والد محمد ریاض کی جانب سے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی جہاں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے پیش رفت پر مبنی رپورٹ پیش کی۔ سماعت کا آغاز ہوا تو آئی جی پنجاب عثمان انور نے معاملے پر پیش رفت پر مبنی رپورٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ عمران ریاض کے اغوا کے حوالے سے کہا گیا کہ اس میں پولیس کی گاڑی استعمال ہوئی ہے جو کہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس گاڑی کی مکمل تفصیلات ہیں، پولیس گاڑی کا اس اغوا سے کوئی تعلق نہیں ہے، جس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ آپ کیسے کہ سکتے ہیں کوئی تعلق نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں