ارطغرل ڈرامہ پہ اعتراض کیوں؟

تحریر۔ لیاقت علی مینگل
سب سے پہلے ہم اس طرف آئے کہ غازی ارطغرل کون ہے اور آخر کیا ہے اس میں خوبیاں کہ اتنی تنقید ہو رہی ہے غازی ارطغرل اوغوز ترکوں کی خانہ بدوش کائی قبیلہ میں پیدا ہوئے کائی قبیلہ کے سردار سردار سلیمان شاہ تھا غازی ارطغرل سلیمان شاہ کے ہاں گھر میں پیدا ہوئے ان کی پیدائش سنہ1191ء کے آس پاس جبکہ ان کی وفات 1280ء 81 بتائی جاتی ہے غازی ارطغرل وہ بہادر تھے جنہوں نے صلیبی اور منگولوں سے بہت جنگیں لڑیں بہت سے فتوحات بھی کیئے غازی ارطغرل نڈر،،بیخوف،،،عقلمند،،،دلیر،،ایماندار اور بارعب سپہ سالار تھے وہ ساری عمر سلجوقی سلطنت کے وفادار رہے سلطان علاودین کیقباد اول نے غازی ارطغرل کی خدمات سے متاثر ہو کر ان کو سوغوت (جو آج کل ترکی میں واقع ہے)اور اس کے نواح میں دوسرے شہر بطور جاگیر عطا کیے اور ہی سردار اعلی کا عہدہ بھی دیا اس کے آس پاس کے تمام ترک قبائل ان کی ماتحت آگئے تھے
اب ہم تنقید والے حضرات کی طرف آتے ہیں جب سے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر ڈیلریس ارطغرل ڈارمہ کی ڈبنگ شروع کی ہے تب سے کچھ لوگوں ہضم نہیں ہورہا پاکستانی اداکار شان شاہد نے ڈیلریس ارطغرل غازی کی ڈارمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری تاریخ اور ہمارے ہیروز کو تلاش کرنے کی کوشش کریں چالیس سال سے شان شاہد کہاں تے جب پاکستانی نوجوان غلاظت سے بھری گیم آف تھرونز دیکھتے آپ لوگ تاریخ تو اپنی جگہ یہاں تک نوجوانوں کو سکھایا مرد عورت کو کیسے پھنسایا جاتا ہے پھر عورت غیر محرم کے ساتھ تعلقات کیسے بناتے ہیں پھر طلاق کیسے لی جاتی ہیں کچھ اداکار اور بھی ہیں وہ فرماتے ہیں ہمارے انڈسٹری کو تباہ کردیگا جب بالی و ہالی ووڈ کی فلم چلتی تھی ہمارے ملک بچے اور بچیاں ایسے فلمز اور ڈراموں دیکھ کر ان بچوں کے ذہن میں پتا نہیں کیا کیا آیاہوگا یہ ضرور آیا ہوگا غیر محرم سے تعلقات کیسے بنانے ہیں اور ہاں یہ ضرور آیا ہوگا شوہر سے طلاق کیسے لینی ہے تب انڈسٹری تباہ نہیں ہوئے جب ہمارے لڑکے بالی ووڈ ہالی ووڈ کے فلمیں دیکھ کر یہ بھی کہتے ہوں گے میں شارخ خان وغیرہ ہوں اب ہمارے بچے ڈیلریس ارطغرل ڈارمہ دیکھ کر یہ محسوس ضرور کیا ہوگا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نام مبارک آئے سینہ پہ ہاتھ رکھ کر کیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ادب کا اظہار کرتے ہیں،،،، جہاد فی سبیل اللہ،،،، اولیاء اللہ کی دعا میں کتنی برکت ہے اور والدین کی عزت،،، عورت کی عزت کیسے کی جاتی ہے،،، عورت کی پورا لباس میں ملبوس ہونا لوگوں میں انصاف،،سود کے خلاف یہاں تک کہ اپنے بیٹے کو بھی معاف نہیں کیا،،،ایسے بہت واقعات ہیں جنہیں مختصرا میں نے تحریر کی ہے بالی و ہالی ووڈ سے بہتر یہ نہیں ہے کہ ہمارے بچے یہ ڈارمہ دیکھ کر کم ازکم ہمارے اپنے اسلامی ہیروز کی تاریخ کا پتا ہوگاحکومت پاکستان کو چاہیے ایسے تاریخی سیریل بنائے تاکہ ہماری قوم بالی و ہالی ووڈ اور میرے پاس تم ہو جیسے ڈراموں سے نجات مل جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں