خیرپور، لوڈشیڈنگ کے باعث کمرہ امتحان میں شدید گرمی، طالبعلم جاں بحق
خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیرپور کے علاقے ٹھیڑہی میں گیارویں جماعت کے پرچے کے دوران کمرہ امتحان میں میں شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ کے باعث طالب علم جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج ٹھیڑہی میں گیارویں جماعت کے پرچے کے دوران حالت غیر ہونے پر طالب علم مہتاب علی کو ہسپتا ل منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا، ہسپتا ل انتظامیہ کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق طالبعلم کی موت حبس کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی۔
Load/Hide Comments


