صحبت پور میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 7 ہوگئی

صحبت پور: صحبت پور میں کرونا وائرس کے مزید چار کیسزپازیٹیو آئے ہیں اب تعداد سات ہوگئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر کھوسہ نے تصدیق کردی ہے تفصیلات کے مطابق ضلع صحبت پور میں کرونا وائرس کی وباء پھیل گئی مزید 35 افراد کے سیمپل لے کر کوئٹہ روانہ کردیا ہے اس موقع پر ڈی ایچ او نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں میڈیسن ماسک گلوز و دیگر وائرس سے بچاؤ کے لیے چیزیں فراہم کردی ہے اور مریضوں سے باقاعدہ رابطے میں ہیں انھوں نے کہاکہ اگر صحبت پور کی عوام مزید احتیاط نہیں کیا تو یہ وباء تیزی سے بڑے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں