بلوچ گلوکارہ ایوابی کی گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی میں شاندار پرفارمنس
معروف گلوکارہ اور ریپر ایوا بی نے موسیقی کے سب سے بڑے پلیٹ فارم گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کے لیے شاندار پرفارمنس سے سب کے دل جیت لیے۔ایوا بی نے حال ہی میں گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کے گلوبل اسپن کے لیے اپنے ریپ ٹریک "سن رائز ان لیاری” پر شاندار پرفارمنس دی۔ویڈیو میں کراچی کے علاقے لیاری کی گلیوں کو دکھایا گیا ہے جہاں ایوا بی بلوچی زبان میں اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگا رہی ہیں۔
گلوبل اسپن کے مطابق، ایوا بی نے خاص طور پر اسی گریمی پلیٹ فارم کے لیے گانا لکھا۔ویڈیو میں گلوکارہ کو روایتی بلوچی لباس، حجاب اور نقاب پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ایوا بی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ گریمی کی گلوبل اسپن سیریز کے لیے پرفارم کرنا ایک خواب تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کہ میں ایک مشہور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنی موسیقی کے ذریعے نہ صرف لیاری بلکہ ملک کی نمائندگی کر رہا ہوں۔گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کا گلوبل اسپین ایک پرفارمنس سیریز ہے جو فنکاروں اور موسیقاروں کو عالمی سطح پر پرفارم کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔