پاکستان کو مارکیٹ سے سستی گیس فراہم کرسکتے ہیں، ترکمانستان کی پیشکش
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اتادجان مولیموف نے کہا ہے کہ ترکمانستان کے پاس گیس وسیع ذخائر ہیں اور ہم نے پاکستان کو مارکیٹ سے ستی گیس فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفارتخانہ میں پاک ترکمانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر دارو خان اچکز ئی اور ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھر کی مشترکہ قیادت میں وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دو طرفہ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کی ورکنگ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے معاہدہ پر جلد دستخط کئے جائینگے۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدہ سے پاک ترکمانستان باہمی تجارت بالخصوص توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہترکمانستان کے سفیر نے وفد کو 15 جون 2023ئ کو ترکمانستان میں ہو نیوالی بزنس سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔