190 ملین پاؤنڈ کیس: شیخ رشید ،فواد چوہدری اور زبیدہ جلال کا نیب میں بیان ریکارڈ

اسلام آباد ( آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری ،زبیدہ جلال اور القادرٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کرنے والے وکیل نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ،نیب نے پوچھ گچھ کے بعد فواد چوہدری کو شامل تفتیش کر لیا، شیخ رشید پیش نہ ہوئے تاہم وکیل کے ذریعے جواب جمع کرایا، شیخ رشید نے کہاکہ 13دسمبر2019 کابینہ اجلاس میں معاملہ زیر بحث آنے سے پہلے ہی چلا گیا تھا کوئی دستاویزات بھی نہیں ہیں،ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کرائم ایجنسی مبینہ 190ملین پاو¿نڈ اسکینڈل کے معاملے پرفواد چوہدری ،زبیدہ جلال اوروکیل طالب حسین پیش ہوئے،شیخ رشید نے اپنے وکیل کے ذریعے جواب جمع کرایا،شیخ رشید نے جواب میں کہاکہ 13دسمبر2019 کابینہ اجلاس میں القادرٹرسٹ معاملے زیر بحث آنے سے قبل ہی چلا گئے تھے ، شہزاد اکبر کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں تھے اورنہ بات چیت تھی، انکے پاس کیس سے متعلق کوئی دستاویزات بھی موجود نہیں ،فواد چوہدری نیب راولپنڈی عقبی دروازے سے داخل ہوئے ،ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے 13 دسمبر 2019 کی میٹنگ میں کئے گئے فیصلے سے متعلق نیب کی جانب سے پوچھے سوالات کے جواب دیئے، کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے فواد چوہدری کو شامل تفتیش کر لیا، تقریبا ایک گھنٹے تک فواد چوہدری سے تفتیش کی گئی، فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کئے بغیر نیب آفس سے روانہ ہو گئے،نیب راولپنڈی نے القادر ٹرسٹ ڈیڈ پردستخط کرنے والے وکیل طالب حسین کا بیان ریکارڈ کرایا ، طالب حسین نے دعویٰ کیاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے زمین زلفی بخاری سے القادر ٹرسٹ منتقل کرانے کی اتھارٹی دی، ٹرسٹ کو نجی سوسائٹی کی جانب سے عطیات دی جانے والی رقم کا علم نہیں، میں نے صرف 458 کنال زمین کی منتقلی کی ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں