بلو چستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا

کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو صو بے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بارکھان، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، ڈیرہ بکٹی، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، تربت، پنجگور، قلات، لسبیلہ، سبی، خضدار، اوتھل، زیارت، اوستہ محمد اور گردونواح میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24سے48گھنٹوں کے دوران ڈیرہ بگٹی، بارکھان، کوہلو، شیرانی، ژوب، لورالائی، موسیٰ خیل، زیارت، قلعہ سیف اللہ، بولان، ہرنائی، لسبیلہ، خضدار، کیچ، آواران، نصیر آباد، صحبت پور، لہڑی، سبی میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے ا س دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں